مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک: بجرنگ دل کا کارکن امام کو قتل کرنے کیلئے مسجد میں گھس آیا

بنگلورو03 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنٹوال میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کا ایک کارکن امام کو قتل کرنے کے ارادے سے ایک مسجد میں گھس گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بابو پجاری نام کا شخص ایک گاڑی میں آیا اور بنٹوال میں نیشنل ہائی وے کے قریب ایک مسجد میں گھس گیا ۔ مسجد کمیٹی نے فوری طو ر پر پولیس کو اطلاع دی کہ ایک مشتبہ شخص مسجد میں داخل ہوا ہے جس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ شخص مسجد کے امام کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا ۔ انہوں نے مسجد کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس بجرنگ دل کے کارکن کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے ملزم پر اقدام قتل سے متعلق دفعات نہیں لگائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button