مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

bodyسرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں جمعہ کو بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی نے ضلع کے علاقے قاضی گنڈ میں جواہر ٹنل کے قریب اپنی سروس رائفل سے گولی مار کرخودکشی کی ۔ فوجی جواہر ٹنل کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھا جب اس نے خود کو گولی مار لی۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔اس سے قبل جمعرات کو بھی شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ایک بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کی تھی۔اس واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 584 ہو گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button