بھارت

ہریانہ : بجرنگ دل کے غنڈوں نے گروگرام میں پھر نمازجمعہ میں رخنہ ڈالا

چندی گڑھ 24 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام میں ہندوتوا تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے ایک مرتبہ پھر جمعہ کی نماز میں رخنہ ڈالا ہے۔
مسلمان گڑگاو¿ں کے سیکٹر 69 کے ایک کھلے میدان میں گزشتہ روز نماز جمعہ ادا کر رہے تھے کہ اس دوران بجرنگ دل والوں نے ہندو مذہبی نعرے لگائے اورنماز جمعہ میں شدیدخلل ڈالا۔ انہوں نے مسلمانوں کو چھوڑنے پر مجبور کیا۔
بجرنگ دل کے رکن امیت ہندو کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے ”اہم انہیں (مسلمانوں ) کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر نماز پڑھنے کا سلسلہ جاری رہا تو ہم اپنا احتجاج تیز کر دیں گے۔
بجرنگ دل کے ضلع کوآرڈینیٹر پروین سینی عرف پروین ہندوستانی نے کہا ہم مسلمانوں کو کھلے مقامات پر ہرگز نماز نہیں پڑھنے دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ہریانہ کے وزیر اعلی اور بی جے پی کے رہنمامنوہر لال کھٹر نے بھی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کھلے مقامات پر نماز کی ادائیگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button