بھارت

اتر پردیش: عوامی مقام پر نماز ادا کرنے پر”اے آئی ایم آئی ایم“ کے خلاف مقدمہ درج

woman nimazلکھنو 30مارچ ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست اتر پریش کے دارلحکومت لکھنو میں پولیس نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کی رہنما عظمیٰ پروین کے خلاف شہر کے حسین گنج میٹرو سٹیشن پر نماز ادا کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پولیس(ڈی سی پی) لکھنو کاکہنا ہے کہ عظمی پروین کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ معاملہ بدھ کے روز اس وقت سامنے آیا جب عظمی پروین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نماز کی ادائیگی کی ایک تصویر پوسٹ کی۔
یا د رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں لکھنو¿ کے لولو مال میں نماز ادا کرنے پر چھ مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button