آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تارکین وطن کشمیریوں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اپیل

اسلام آباد 06 مارچ (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے تارکین وطن کشمیریوں پرزور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے یہ بات کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب کل جماعتی حریت کانفرنس کی پوری قیادت، انسانی حقوق کے کارکنان اور آزاد صحافیوں کو مودی حکومت نے نظربند کر رکھا ہے، دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال سے باخبر رکھنے کی ذمہ داری بیرون ملک مقیم کشمیریوں پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم کشمیر کے مقدمے کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں پیش کریں اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری تارکین یورپی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لئے ان کی حمایت حاصل کریں جس میں دنیا کو اس بات پر آمادہ کیا جا سکے کہ وہ بھارت کو ان جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جس کا ارتکاب اس کی افواج مقبوضہ علاقے میں کررہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button