بھارت

گیمبیا میں بھارتی دواساز کمپنی کاکھانسی کا شربت پینے سے 66بچے ہلاک


بنجول06اکتوبر(کے ایم ایس )
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گیمبیا میںدرجنوں بچوں کی ہلاکت کاتعلق ممکنہ طورپر بھارتی فارماسوٹیکل کمپنی کی تیار کردہ دوائی سے ہو سکتا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گیمبیا میںگردوں کے زخموں کی وجہ سے 66 بچوں کی ہلاکت کا تعلق ممکنہ طور پر بھارت کی ایک دواساز کمپنی میڈن فارماسوٹیکل کے تیار کردہ کھانسی اور نزلے کے ناقص شربت سے ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا ادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دلی میں قائم دوا سازکمپنی میڈن فارماسوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔ لیباٹری تجزیے میں کھانسی کے علاج کے لیے بنائے گئے اس شربت میںڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، جو کہ زہریلی ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے کہ ان ادویات کو غیر ریگولیٹڈ مارکیٹوں کے ذریعے دیگر مقامات پر بھی تقسیم کیا گیا ہو لیکن ابھی تک صرف گیمبیا میں ہی اس کی نشاندہی ہوئی ہے ۔
واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں گیمبیا میں بھارتی دواساز کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 5سال سے کم عمر کے بچے گردوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے اور اب تک 66بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button