مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے


جموں 09مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں شہراحتجاجی مظاہرے کئے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سینکڑوں ڈیلی ویجر ملازمین نے اپنی ملازمتوں کی مستقلی اور واجبات کی ادائیگی کے مطالبات کے حق میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کشمیر شاخ کے صدر رویندر رائنا کی رہائش گاہ کے قریب ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایمپلائز یونائیٹڈ فرنٹ کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکاء نے گاندھی نگر میں جمع ہوکر رائنا کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا۔ وہاں تعینات بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو آگے جانے سے روکنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین بی جے پی کے صدر کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے میں کامیاب ہوگئے جہاں انہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 60ہزار سے زائد ڈیلی ویجر اور دیگر کارکن پی ایچ ای اور دیگرکئی محکموں میں کام کر رہے ہیں اور وہی اپنی ملازمتوں نکی مستقلی کیلئے باقاعدگی سے جموں اور سرینگر میں احتجاج کرتے رہتے ہیں ۔
ادھرمقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی خواتین شاخ نے جموں میں مہنگائی اور خواتین کی حفاظت یقینی بنانے میں بی جے پی کی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو مارچ کرنے سے روک دیا۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی جموں و کشمیرکی انچارج رجنی پاٹل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں خواتین کے خلاف ہندوستان کے مختلف حصوں میں شرمناک واقعات پیش آئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button