مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج

اسلام آباد 11 مارچ (کے ایم ایس) پاکستان نے ” سپر سونک فلائنگ ابجیکٹ“کے ذریعہ اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے بھارتی سفارتخانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی پروجیک ٹائل بدھ کے روز شام چھ بجکر 43منٹ پر بھارت کے سورت گڑھ سے پاکستان میں داخل ہوا اور تقریباً 6بجکر50منٹ پر میاں چنوں شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس سے شہری املاک کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ فلائنگ آبجیکٹ سے شہری املاک کو نقصان پہنچا جبکہ اس سے انسانی جانیں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ نے پاکستانی فضائی حدود میں اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کو بھی خطرے میں ڈال دیااور یہ سنگین حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ واقعات فضائی حدودکی بے توقیری اور علاقائی امن و استحکام کے تئیں بھارتی بے حسی کے بھی عکاس ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرکے اسکی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button