مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ سے ایک شخص لاپتہ ، اہل خانہ پریشان
سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن سے ایک56 سالہ شخص لاپتہ ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلگام پٹن کے رہنے والے محمد سلطان خان 19اگست سے لاپتہ ہیں۔ ان کے بیٹے جاوید احمد خان نے بتایا کہ وہ 19اگست کو حیدربیگ پٹن میں ڈاکٹر سے ملنے کے کے لئے شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب گھر سے نکلے اورواپس نہیں لوٹے۔ جاوید اپنے والد کی خیریت کے لیے فکر مند ہے۔اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن کریری میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے اورلوگوں سے خان کی بازیابی میں مدد کی اپیل کی ہے۔