مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں:سرکاری ملازمین کااپنے مطالبات کے حق میں مسلسل 27ویں دن بھی احتجاجی مظاہرہ

جموں 27 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کا احتجا ج آج مسلسل 27ویں دن بھی جاری رہا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل جموں ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاج جاری ہے ۔احتجاج میں شامل ملازمین نے قابض حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع ٹرانسفر پالیسی وضع کر کے ان کا جموں تبادلہ کریں۔ انہوں نے قابض حکام سے اپیل کی کہ وہ وادی کشمیر میں اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے یا انہیں امرناتھ یاترا کیلئے ڈیوٹیوں پر تعینات کرنے کے لیے دبائو نہ ڈالیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھگت مہا سبھا جموں و کشمیر کے صدر موہندر بھگت نے قابض حکام سے جموں سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین کو فوری طورپر ان کے آبائی اضلاع ٹرانسفر کرنے کامطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button