مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: آغا سید حسن الموسوی الصفوی گھر میں مسلسل نظر بند

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے سینئرحریت رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کو گھر میں مسلسل نظر بندرکھاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی صدر کو یکم ستمبر 2021 کو بڈگام میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بندکیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کو رات گئے پولیس حکام آغا سید حسن الموسوی کی رہائش گاہ دارالمصطفےٰ پر پہنچے اور انہیں بتایا کہ انہیں نظربند کیا گیا ہے اور انہیں اپنی مذہبی اور سماجی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

متعلقہ مواد

Back to top button