مقبوضہ جموں و کشمیر

یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر اظہار تشویش

برسلز 06 اگست (کے ایم ایس):یورپی پارلیمنٹ کے 14 ارکان (ایم ای پیز) نے یورپی کمیشن کے صدرVon der Leyen اور نائب صدر Borrellکو ایک خط لکھا ہے جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی سے انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے آزادی اور بنیادی حقوق کی بات کرنے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو کی گئی کارروائی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے حوالے سے سیاسی عمل ترک کر دیا ہے اور وہ اس سے صرف فوجی طریقے سے نمٹ رہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 2021 کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے بھارتی حکام نے بہت سے انسانی حقوق کے محافظوں ،صحافیوں اور کارکنوں کو غیر قانونی سرگرمیو کی روک تھام کے کالے قانونی یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کمیشن کے صدر اور نائب صدر پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کریں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button