مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شہری جاں بحق
سرینگر 08 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر میں ایک شہری کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینگر کے علاقے بوری کدل میں فائرنگ کر کے بانڈی پورہ کے رہائشی محمد ابرہیم خان کو شدید زخمی کر دیا ۔ جسے فوری طورپر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔