مقبوضہ جموں و کشمیر

ہم آزادی صحافت کا گلا نہیں گھوٹنا چاہتے ، بھارتی سپریم کورٹ

نئی دلی 09 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالت نہیں چاہتی ہے کہ آزادی صحافت کاگلا گھونٹا جائے ، تاہم صحافیوں کے خلاف درج مقدمات کو کالعدم قررادینے کیلئے براہ راست عدالت عظمیٰ میں آنے کا کوئی الگ راستہ نہیں بنایاجاسکتا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے ان خیالات کا اظہار فائونڈیشن فار انڈیپنڈنٹ جرنل ازم کی طرف سے دائر ایک عرضداشت کی سماعت کے دوران کیاگیا ۔ فائونڈیشن نے اپنے ڈیجیٹل نیوز پورٹل دی وائر اور اسکے تین صحافیوں کے خلاف اترپردیش میں درج تین مقدمات کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں عرضداشت دائر کی ہے ۔ جسٹس ایل ناگیشور رائو کی سربراہی میں جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس بی وی نگارتھنہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے دارخواست گزاروں کو مقدمات کی منسوخی کیلئے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں دو ماہ کے لیے گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا ۔ سپریم کورٹ کے بینچ نے کہاکہ ہم صحافیوں کیلئے اپنے خلاف درج مقدمات کی منسوخی کیلئے دفعہ 32کے تحت سپریم کورٹ سے رابطہ کرنے کیلئے کوئی علیحدہ راستہ نہیں بناسکتے ۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ ہم آزادی اظہار کے حق کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور نہیں چاہتے ہیںکہ آزادی صحافت کو دبایا جائے ، لیکن صحافیوں کے خلاف مقدمات کو کالعدم قراردینے کی غرض سے عدالت آنے کیلئے کوئی براہ راست راستہ نہیں بنایا جاسکتا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button