جموں

بحرین میں پردہ پوش خاتون کو داخلے سے منع کرنے پر بھارتی ریستوران بند : رپورٹ

بحرین 27مارچ (کے ایم ایس)بحرین کے علاقے ادلیہ میں ایک بھارتی ریستوران میں باپردہ خاتون کو داخلے سے منع کرنے پربحرینی حکام نے ریستوران کو بند کر دیا ہے۔
گلف ڈیلی نیوز نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ڈیوٹی منیجر ایک بھارتی تھا جسے واقعے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔ریستوراں کی انتظامیہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر معافی کا بیان جاری کیا ہے۔بحرین کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ریسٹورنٹ کے عملے کی طرف سے ایک باپردہ خاتون کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی۔بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی (BTEA) نے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہے اورسیاحت سے متعلق تمام اداروں سے کہا ہے کہ وہ ضوابط پر عمل کریں اور ایسی کسی بھی پالیسی کو نافذ کرنے سے گریز کریں جسے مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک کے تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔اتھارٹی نے کہا کہ وہ قانونی کارروائیاں کر رہی ہے۔
دریں اثناء ریستوران کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں عملے سے ہونے والی غلطی پر معافی مانگی ہے۔ انتظامیہ نے کہاکہ ہم نے اپنی تحقیقات کی بنیاد پر ڈیوٹی منیجر کو معطل کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button