جموں

سرینگر: انتظامیہ نے لوگوں کو پھر جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی

JAMIAسرینگر25 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل 30ویں ہفتے لوگوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
جامع مسجد کی انجمن اوقات نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں انتظامیہ کے اقدام کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔ انجمن نے دینی تنظیموں ، علما ء، مشائخ اور آئمہ کرام سے اپیل کی کہ وہ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی مسلسل بندش کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
بیان میں جامع مسجد کو بند رکھنے اور انجمن اوقاف کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کو گزشتہ ڈھائی برس سے زیادہ عرصے سے مسلسل گھر میں نظررکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button