جموں
جموں میں بھارتی پولیس انسپکٹر ہلاک
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ایک بھارتی پولیس انسپکٹر اپنی سروس رائفل حادثاتی طور پر چلنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آرمڈ پولیس کی ساتویں بٹالین سے وابستہ انسپکٹر 48 گوردیپ سنگھ جموں شہر کے مضافات میں واقع بٹالین ہیڈ کوارٹر میں اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلنے سے شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پرگورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔