بھارت

اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی

نئی دلی 29مارچ (کے ایم ایس)
اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر آنا تھا جواب ملتوی کردیاگیا ہے ۔بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی وزیراعظم نے تین سے پانچ اپریل تک بھارت کا دورہ کرنا تھا اوراب یہ دورہ کب ہو گا اسکے لئے جلد نئی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button