مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں تین کشمیری نوجوان شہید
سرینگر29 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دوبھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔