مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈی ایف پی کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں، ناکہ بندیوں،شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندیوںاور خواتین کے ساتھ دست درازی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکام طاقت کے وحشیانہ استعمال، خوف و ہراس اور جبر و استبداد کے ذریعے کشمیری عوام کو ان کی جائز جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت سے ہرگز دستبردار نہیں کرا سکتے۔ ایسے ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے اسے مزیدمضبوط کریں گے۔
انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور زمینی حقائق کا ادراک کرے۔بھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ طاقت کے بل بوتے پر جموں و کشمیر پر اپنا تسلط برقرار رکھنا ممکن نہیں اور اس دیرینہ تنازعے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے احترام میں ہی مضمر ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے سرینگر کے لال چوک میں کشمیری عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنے سابق وزیراعظم کے وعدوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کا احترام کرتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کا تسلیم شدہ حقِ خودارادیت فراہم کرے، تاکہ اس دیرینہ تنازعے کا منصفانہ اور پرامن حل ممکن ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button