بھارت

گیان واپی مسجد میں ہندووں کی پوجا پاٹ کی اجازت کے لئے عدالت میں درخواست

وارانسی، 22اگست (کے ایم ایس)اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقعہ گیان واپی مسجد میں پوجا کرنے کی اجازت دینے کے لئے پانچ خواتین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ضلع کورٹ نے ریاستی حکومت سمیت سبھی فریقین سے اس ضمن میں جواب طلب کیا ہے۔ پانچ خواتین کی جانب سے گیان واپی مسجد میں پوجا پاٹ کرنے کے لئے عدالت میں درخواست داخل کی گئی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے آجب وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ریاست کی یوگی حکومت،مسجد انتظامیہ اور کاشی ویشوناتھ مندر کے ٹرسٹی بورڈ سے اس پر جواب طلب کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کورٹ میں خواتین کی جانب سے دائر درخواست میں اس بات کی اجازت طلب کی گئی ہے گیان واپی مسجد کے اندر مان شری نگر گوری، بھگوان گنیش، بگھوان ہنومان اوار دیگر کی پوجا ارچنا کی جاسکتی ہے۔اس کے پیچھے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مسجد کے پرانے احاطے میں مذکورہ بالا سبھی دیوتاوں کے عکس کسی نہ کسی صورت میں موجود ہیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بنارس میں واقع گیان واپی مسجد کے سلسلے میں کچھ شرپسند عناصر کی جانب سے کورٹ میں دارء درخواست میںاس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ مسجد کو ایک مندر توڑ کر تعمیر کی گئی ہے. اس لئے مسجد کے نیچے کھدائی کر کے اس کا سروے کرایا جائے اور یہ معاملہ فی الحال نچلی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

دوسری جانب جیسے جیسے یوپی اسمبلی کے انتخابات قریب آرہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ منظم سازش کے تحت ایسے حساس موضوعات کو ہوادینے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ فرقہ واریت کو ہوا دی جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button