مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض حکام نے محبوبہ مفتی کوگھر میں نظربندکردیا

mehmboba muftiسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو سرینگر میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے تاکہ انہیںضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فوج کی حراست میں شہید ہونے والے تین شہریوں کے اہل خانہ سے ملنے سے روکا جاسکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی کوپیر کو گھر میں نظر بند کر دیا گیاجو نظربندی سے قبل کہہ چکی ہیں کہ زمینی حقائق نے مودی حکومت کے جموں و کشمیر میں امن کے دعوے سے ہوانکال دی ہے۔ محبوبہ مفتی سرنکوٹ جانے والی تھیں۔بھارتی فوج نے جمعہ کی صبح پوچھ گچھ کے نام پر اٹھائے گئے آٹھ شہریوں میں سے تین کو دوران حراست شہید کردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button