مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، ہائی کورٹ نے دو زیر حراست افراد کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دے دیا

سری نگر28 جون(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر حراست دو نظربندوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت نے ارشاد احمد ریشی اور معراج الدین ڈار کی طرف سے دائر دو الگ الگ درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹس پلوامہ اور سرینگر کی طرف سے دیے گئے نظربندی کے احکامات کے خلاف جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظر بندی کے دونوں احکامات کو کالعدم قراردے کر گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے۔
جسٹس سنجے دھر نے اپنے حکم میں کہا کہ نظرافراد موثر طور پر اپنا دفاع نہیں کرسکے ۔ نظر بندوں کے خلاف الزامات کا مواد بھی عدالت کے سامنے نہیں پہنچایا جاسکا۔ اس لئے عدالت حکم دیتی ہے کہ زیر حراست اتھارٹی کی جانب سے مواد کی فراہمی میں ناکامی نظر بندی کے حکم کو غیر قانونی اور غیر پائیدار بناتی ہے۔
KMS-2A

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button