بھارت

پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد 12اپریل(کے ایم ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن کو یقینی بنانا چاہیے اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں سب جانتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button