بھارت

آن لائن گمراہ کن مواد پوسٹ کرنے پر متحدہ عرب امارات میں 19 بھارتی گرفتار

دبئی:امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے دوران متحدہ عرب امارات میں حکام نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور من گھڑت مواد شیئر کرنے پر 19 بھارتیوںسمیت 35 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کے بعد جھوٹی خبروںکے پھیلاو  کو روکنے کے لیے گرفتاریوں کا حکم دیا جو خوف و ہراس پھیلا اور امن عامہ کو غیر مستحکم کر سکتی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان غیر تصدیق شدہ ویڈیو کلپس پوسٹ کرنے میں ملوث ہیں جن میں میزائل حملوں کی فوٹیج، اے آئی سے تیار کردہ من گھڑت مناظر اور فوجی کارروائیوں کو گمراہ کن انداز میں پیش کرنے والا مواد شامل تھا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں میزائلوں کو مارگرانے کی حقیقی فوٹیج شیئر کرنے والے، مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ من گھڑت مواد پوسٹ کرنے والے اور دشمن ملک کے حق میں بیانیے کو فروغ دینے والے شامل ہیں۔ حکام نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات قومی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں اورملزمان کو متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔یہ گرفتاریاں مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے دوران ہوئی ہیں جہاں علاقائی عدم استحکام نے حکومتوں کو ڈیجیٹل مواد اور عوامی مواصلات پر ضابطوں کو سخت کرنے پر مجبور کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے کئی بار انتباہات جاری کئے جن میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر کرنے یا حساس واقعات کو فلمانے سے گریز کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button