بھارت

یورپ، خلیجی ریاستوں اور امریکہ میں”گو بیک ٹو انڈیا“ کانعرہ بھارتیوں کیلئے سخت پریشانی کا باعث

واشنگٹن 25 ستمبر (کے ایم ایس)نریندر مودی کے ہندوتوا ایجنڈے کے نتیجے میں یورپ، عرب دنیا اور امریکہ میں مقیم تارکین وطن بھارتیوںکے خلاف نفرت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے۔
برطانیہ کے شہر لیسٹر کے بعد اب امریکی ریاستوں میں بھارتی شہریوں کو سڑکوں ، چوراہوں اور فٹ پاتھوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ”گو بیک ٹو انڈیا“ کے نعرے کا سامنا ہے ۔ امریکی شہرٹیکساس میں ایک خاتون نے چند روز قبل بھارتی خواتین کے ایک گروپ کے سامنے مذکورہ نعرہ لگایا۔یہ واقعہ، ٹیکساس کے شہر پلانو کے ایک ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں پیش آیاہے اور اسکی ویڈیوبھی وائرل ہوئی ہے۔چار بھارتی خواتین رات کا کھانا کھانے کے بعد واپس اپنی گاڑیوں کی طرف جارہی تھیں کہ امریکی خاتون جس کی شناخت ایسمرلڈا اپٹن کے نام سے ہوئی ہے، ان کے پاس آئی اور کہا،”بھارت واپس چلی جاو“۔

ویڈیو میں اپٹن کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”آپ بھارتی ہر جگہ دھوکہ دیتے ہیں، اگر بھارت میں زندگی شاندار ہے تو آپ سب یہاں کیوں ہیں۔ ان بھارتی خواتین میں سے ایک ڈاکٹر بدیشا رودرا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد سے زندگی پہلے جیسی نہیں رہی۔ اب یہاں عدم تحفظ کا احساس ہے جو مجھے ہر وقت ستاتا رہتا ہے، جب میں سوتی ہوں تو امریکی خاتون کے الفاظ میرے کانوں میں گونجتے رہتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button