مقبوضہ کشمیر:40سے زائد کشمیری سیاسی نظربندکوٹ بھلوال سے آگرہ جیل منتقل
سرینگر29اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ آج جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء مشتاق الاسلام اور کشمیری صحافی آصف سلطان سمیت 40سے زائد کشمیری سیاسی نظربندوں کو اترپردیش کی امبیڈکر نگر سینٹرل جیل منتقل کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کے متعدد رشتہ داروںنے اپنے پیاروںکی بھارت کی جیل منتقل کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا ہے کہ کم سے کم 40نظربندوں کوعید الفطر سے قبل رمضان المبارک کے دوران سخت سیکورٹی میں آگرہ جیل منتقل کیاگیا ہے۔ غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری صحافی آصف سلطان جنہیں اگست2018میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیاتھا کی نظربندی کو 1300سے زائد دن مکمل ہوچکے ہیں ۔