شوپیاں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی تیسرے روز بھی جاری
چھ دیہات کے لوگ اپنے گھروں میں محصورہوکر رہ گئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزنے آج مسلسل تیسرے روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری فورسز،پیرا کمانڈوزاور سپیشل آپریشنز گروپ نے جمعہ کی رات میمندر اور شوپیاں کے دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ ایک بھارتی پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ آپریشن علاقے میںعسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا۔بھارتی فورسز نے چھ ملحقہ دیہات کے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، سیبوں کے باغات اور زرعی زمین پر نہ جائیں اور اپنے کاروباری مراکز بند رکھیں۔قبل ازیں بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے گاو¿ں چنپورہ میں دو نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا، تاہم بھارتی فورسز نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ چن پورہ میں بھی آپریشن جاری ہے۔








