مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری بھارت کومقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے روکے

 

اسلام آباد 13 ستمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کوبھارتی فورسزکی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو دنیا کے سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں قتل وغارت،حراستی تشدد، غیر قانونی نظربندیاں، املاک کی تباہی اور خواتین کی بے حرمتی ایک معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اپنی جابرانہ کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور اگست 2019ءمیں دفعہ 370کے خاتمے کے بعد428 کشمیریوں کو شہید ، 2106 کوزخمی اور 15ہزار199 کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے نا قابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر سزادی جارہی ہے۔رپورٹ میں کئی آزادانہ رپورٹوں کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا براہ راست تعلق کئی دہائیاں پرانے حل طلب تنازعہ کشمیر سے ہے۔ اگر کشمیریوں کی حالت زار کو اسی طرح نظرانداز کیا گیا تو جنوبی ایشیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زوردیا گیاہے کہ وہ بھارت کومقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے روکنے کے لئے آگے آئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button