مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : بھارتی فوجی کو ائر پورٹ پر حراست میں لیا گیا
سرینگر07اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک بھارتی فوجی کے بیگ سے گولہ بارود برآمد ہونے پر اسے سرینگر ائر پورٹ پر حراست میں لیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ائر پورٹ کے گیٹ پر سکریننگ کے دوران جموں کے علاقے اکھنور کے رہائشی فوجی شام لال کے بیگ سے بندوق کی گولی برآمد ہوئی جسکے بعد اسے پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔