مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے: ایمپلائز موومنٹ

سرینگر17 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموںو کشمیر ایمپلائز موومنٹ نے کہاہے کہ بھارتی فوجیوں نے اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے اور وہ محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایمپلائز موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حیدر پورہ سرینگر میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تنازعہ کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لئے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے۔ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے بارے میں اپنی ظالمانہ پالیسی ترک کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے کر تنازعہ کشمیر کوحل کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی۔ ترجمان نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق علاقے میں استصواب رائے کا انعقاد ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر انسانی رویے کا نوٹس لیں اور عالمی ادارے کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کشمیری شدید مشکلات سے دوچارہیں بلکہ عالمی امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button