مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی آرمی چیف اور چیف جسٹس کی ملاقات پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھا دئے

نئی دلی 06 مئی (کے ایم ایس)

بھارتی چیف آف آرمی سٹاف اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے درمیان ملاقات پر سوشل میڈیاصارفین نے سوال اٹھاتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا سے نئی دہلی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ملاقات پر سوالات اٹھائے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ملاقات پر سوال اٹھائے ہیں کہ کون سا عہدہ زیادہ بااختیار ہے آرمی چیف یا چیف جسٹس ۔ ایک صارف کا کہنا تھا شائد آرمی چیف مقبوضہ کشمیر اور جنوبی ریاستوں میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر فوج سے جواب دہی نہ کرنے کی درخواست لے کر گئے ہوں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button