مقبوضہ جموں و کشمیر
شاہ رخ خان کے بیٹے کواسکے نام کے ساتھ خان جڑا ہونے پر نشانہ بنایا جارہا ہے،محبوبہ مفتی
سرینگر11اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چار کسانوں کے قتل میں ملو ث بھارتی وزیر کے بیٹے کی گرفتاری کی بجائے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کوگرفتار کرلیاگیا ہے کیونکہ ان کے نام کے ساتھ خان جڑا ہوا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بی جے پی اپنے ووٹ بینک کو بڑھانے کیلئے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں کسانوںکے قتل میں ملوث بھارتی وزیر کے بیٹے کی گرفتاری کی بجائے23سالہ نوجوان کے پیچھے پڑی ہیں کیونکہ اس کے نام کے ساتھ خان جڑا ہواہے۔