مودی حکومت جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر رہی ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر09مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کوقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے مودی حکومت کے 5اگست2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کا تسلسل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا واحد مقصد حلقہ بندیوں کے ذریعے جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدل کرنا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ سنگین حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جب کشمیری عوام کو شدید مشکلات اور بحران کا سامنا ہے الیکشن کرانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔