مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فضائیہ کا سارجنٹ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

1785795d-c480-4bbc-b8f6-4c1efc7b228aنئی دلی 12 مئی (کے ایم ایس)

بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیاگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانپور کے رہائشی بھارتی فضائیہ کے سارجنٹ دیویندر کمار شرما کو دفاعی تنصیبات سے متعلق خفیہ اور حساس معلومات لیک کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دیویندر شرما سبروتو پارک نئی دلی میں واقع ائیر فورس ریکارڈ آفس میں ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ کے طورپر کام کر رہا تھا۔دلی پولیس کی کرائم برانچ کے مطابق دیویندر شرما کو 6مئی بروز جمعہ کو گرفتار کیاگیاہے۔ دیویندر سنگھ پر مبینہ طورپر سوشل میڈیا پر ہنی ٹریپ ہونے کے بعد دفاعی تنصیبات، ریڈارکی سرگرمیوں اور فضائیہ کے اہلکاروں سے متعلق حساس اور خفیہ معلومات لیک کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار سارجنٹ سے ملٹری انٹیلی جنس اور دلی پولیس مشترکہ طور پر پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔فضائیہ کے اہلکار کے خلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق دیویندر شرما بھارتی سم کارڈ استعمال کرنے والے کسی شخص سے معلومات شیئر کر رہاتھا جس کے عوض اس کی اہلیہ کے اکائونٹ میں رقم منتقل کی جارہی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button