مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا غلام محمد بھلہ شہید کو خراج عقیدت

عالمی برادری سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حل کردار ادا کرنے کی اپیل

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام محمد بھلہ کو ان کی 50ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے غلام محمد بھلہ کو فروری 1975 میں اندرا عبداللہ معاہدے کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا تھا اور 15 فروری 1975 کو سینٹرل جیل سری نگر میں بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور تنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ایک بہادر اور دلیر رکن تھے جنکے جذبہ آزادی سے بہت سے لوگوں نے تحریک حاصل کی۔ انہوںنے کہا کہ شہید اپنی مختصر زندگی کی آخری سانس تک عزم وہمت کیساتھ حق کے راستے پر ڈٹے رہے لیکن بھارتی طاغوت کے آگے سر نہیں جھکایا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی ۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔
اجلاس میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بھارت جموںوکشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے جسکا اقوام متحدہ، او آئی سی، یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے ، سیاسی نظربندوں کی رہائی اور تنازعہ کشمیرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔


دریں اثنا، جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے مقبوضہ علاقے میں تازہ پوسٹر چسپاں کیے ہیں جن کے ذریعے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر کاز کے لیے شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی خاطر 3جنگیں لڑچکے، 10اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے،کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہیگا۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button