مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کا اصل ایجنڈا جموں وکشمیر کو کفرستان میں تبدیل کرنا ہے

WhatsApp Image 2021-09-14 at 11.41.43 AM

 

سرینگر14 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تحریک وحدت اسلامی جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت، تہذیب اورتمدن کے ساتھ ساتھ انکے مذہب پر بھی حملہ آور ہے اور اس وقت مقبوضہ جموں وکشمیر میں کربلا جیسی صورتحال بپا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک وحدت اسلامی ضلع بانڈی پورہ نے نوگام میں ایک یوم حسین کے عنوان سے ایک روزہ نشست کا اہتمام کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال اور بھارت کی ریشہ دوانیوں کا بغور جائزہ لیا گیا ۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں واقعہ کربلا اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی آپس میں مماثلت پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھی حضرت امام حسینکے حق و صداقت کے راستے پر گامزن ہیں اور بھارتی سامراج کی ناانصافی، استحصال ، چیرہ دستیوں اوراسکی وعدہ خلافیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت کا اصل ایجنڈہ جموں وکشمیر کو کفرستان میں تبدیل کرنا ہے اور وہ کشمیری مسلمانوں کے وجود کے در پے ہے ۔ مقررین نے کہا کہ کشمیراور کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری علما، مبلغین ، آئمہ کرام اور خطباکی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ حق و صداقت اور کفر و باطل کی اس لڑائی میں قرآن پاک کی روشنی میں قوم کی رہنمائی کریں اور انہیں باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپسی اتحاد، یگانگت اوربھائی چارے کے ذریعے باطل کے مذموم منصوبوں کو خاک میں ملا سکتے ہیں ۔ نشست کے آخر پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، بزرگ حریت قائد سید علی گیلانی ،تحریک آزادی کے درخشاں ستارے شیخ تجمل الاسلام کے درجات کی بلندی اور جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کی دعا کی گئی ۔مقررین میں تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکرٹری فیاض احمد کے علاوہ مولوی بشیر احمد ، مولانا ابرار کشمیری اور مولوی محمد اسماعیل شامل تھے۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button