APHCAPHC-AJKمقبوضہ جموں و کشمیر

محمود ساغر کا کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر اظہارتشویش

اسلام آباد16اگست(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، علمائے کرام، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں غیرقانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام نہ صرف مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظربندکشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہے ہیں بلکہ وہ ان کو عدالتوں میں پیش نہ کر کے جان بوجھ کر ان کی غیر قانونی نظر بندی کو طول دے رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے لگائے گئے جھوٹے الزامات پر سیاسی رہنمائوں کوطویل عرصے تک جیلوں میں رکھنے کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔انہوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button