یاسین ملک کو نام نہاد مقدمے میں مجرم قرار دینا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، حریت رہنما
سرینگر20 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماو¿ں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے نام نہاد ٹرائل اور اس کے نتیجے میں انہیں مجرم قرار دیے جانے کو بدترین سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
یونائیٹڈ ریزسٹنس فورم (یو آر ایف) کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کو روکنے کے لیے ماضی کے جبر و استبداد کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت آزادی کی حامی قیادت کو جھوٹے اور بے بنیاد بنیادوں ملوث کر رہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں اپنے غیر قانونی اور مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کینگرو کورٹس کا استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی پسند کشمیری قیادت کو قتل کرنے اور تاعمر جیلوں میں قید رکھنے کی ایک منصوبہ بند سازش رچائی جا رہی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سید علی گیلانی اور محمد اشرف صحرائی جیسے رہنما حراست میں مارے گئے اور دیگر سینکڑوں رہنما اور کارکن جیلوں میں بند ہیں۔بلال احمد صدیقی نے بھارتی ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ حریت پسند کشمیری قیادت کے خلاف ناروا بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں۔
جموںو کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مصیب نے ایک بیان میں کہا کہ مزاحمتی رہنما محمد یاسین ملک کو بے بنیاد مقدمے میں مجرم قرار دیا جانابھارت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو ¿ں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محمد یاسین ملک کا ٹرائل اور انہیں مجرم قرار دینا بھارتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کو روکنے کے لیے جبر واستبداد کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں عبدالمجید لون ،قاضی عمران اور خالد شبیر نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کے عدالتی انصاف کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت جھوٹے مقدمے میں یاسین ملک کو قتل کرنا چاہتی ہے۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف مودی حکومت کی ننگی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کا کا نوٹس لے۔