بھارت

ایک اور سینئر بھارتی صحافی کا این ڈی ٹی وی چھوڑ نے کا اعلان

نئی دہلی28جنوری(کے ایم ایس)بھارت میں ایک اور سینئر صحافی اور گروپ ایڈیٹرسری نواسن جین نے این ڈی ٹی وی چینل چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے سب سے بڑے بھارتی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ تین دہائیوں پر محیط تعلقات ختم کردیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نواسن جین نے یہ فیصلہ نومبر 2022میں ادارے پر اڈانی کی اجارہ داری قائم ہونے کے ردعمل میں کیا ہے۔سری نواسن جین نے امریکہ میں قائم ہندنبرگ ریسرچ کی طرف سے اڈانی گروپ کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کے ردعمل میں اپنے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے اپنے استعفی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ”سب کو سلام، این ڈی ٹی وی کے ساتھ تقریبا تین دہائیوں پر محیط ایک حیرت انگیز دورآج اپنے اختتام کو پہنچا۔ استعفی دینے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن ایسا ہی ہے”۔جین کا استعفی این ڈی ٹی وی انڈیا کے سابق سینئر صحافی رویش کمار کے نومبر میں اپنا عہدہ چھوڑنے کے کئی مہینے بعد آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے بانی پرونائے رائے اور رادھیکا رائے نے بھی دسمبر میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفی دیا تھا۔جین نے1995سے این ڈی ٹی وی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے کئی برسوں میں سیاست دانوں اور ممتاز قومی اور بین الاقوامی رپورٹرزسمیت متعدد اہم شخصیات کے انٹرویو کئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button