مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کا یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل پر اظہار تشویش

اسلام آباد 21 مئی (کے ایم ایس)پاکستان نے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں بھارت کی طرف سے یک طرفہ ٹرائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے آج اسلام آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اور ان کی بیٹی کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف دہشت گردی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ایک بھارتی عدالت نے انہیں جمعرات کو ایک بے بنیاد مقدمے میں مجرم قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں25مئی بروز بدھ ک سزائے موت یا عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یاسین ملک کو شفاف ٹرائل کا حق دینے سے انکار کر کے بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے پروٹوکول کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کے خلاف بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر حریت رہنما مشال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر کو تہاڑ جیل میں اپنے دفاع کے لیے کونسلر کی رسائی، منصفانہ اور شفاف ٹرائل کا حق فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس حوالے سے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button