بھارت

جھارکھنڈ :ایکسائز کانسٹیبلوں کی بھرتی کے دوران11امیدوار ہلاک

jarkhandرانچی:
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایکسائز کانسٹیبلوں کی بھرتی کے دوران جسمانی ٹیسٹ کرواتے ہوئے 11 امیدوارہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جھارکھنڈ ایکسائز کانسٹیبل کے مقابلے کے امتحانات کے تحت جسمانی ٹیسٹ 22اگست کو رانچی، گرڈیہ، ہزاری باغ، پالامو، مشرقی سنگھ بھوم اور صاحب گنج اضلاع کے 7 مراکز میں شروع ہوئے۔آئی جی آپریشنزپولیس امول وی ہومکر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جسمانی ٹیسٹ کے دوران پالامو میں چار ، گرڈیہ اور ہزاری باغ میں دو دو اور رانچی کے جاگوار سینٹر اور مشرقی سنگھ بھوم کے موسابانی اور صاحب گنج مراکز میں ایک ایک امیدوارکی موت ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی موت کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button