مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے، صمد انقلابی

 

سرینگر 15ستمبر ( کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں اسلامی تنظیم آزادی کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم کیلئے دس لاکھ کے قریب فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کی تہذیب، ثقافت، تمدن حتی ٰ کہ ان کی مذہبی شناخت کو ختم کرنے کے در پے ہے۔ ا نہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دور اقتدار میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین اور بچوں کو جعلی مقابلوں کے دوران ا انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کوچاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی چیرہ دستیوں کا موثر نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button