مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ عمر فاروق کی وادی کشمیر میں بارشوں کیلئے نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعائوں کی اپیل

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے وادی کشمیر میں بارش اور برف باری کی شدید کمی کے باعث غیر معمولی خشک سردی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بارش اور برف باری اللہ تعالیٰ کی رحمت کا مظہر ہیں اور طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ظاہرہوتی ہے ۔ہمیں عاجزی کے ساتھ اللہ تعالی سے رجوع کرتے ہوئے س کی برکتوں کے لیے دعائیں کرنی چاہئیں۔انہوں نے کل نمازجمعہ کے بعد جامع مسجد سرینگر میں مقبوضہ وادی میں بارشوں اور برف باری کے لیے خصوصی دعا کرانے کا اعلان کیا ۔ میرواعظ نے لوگوں سے خصوصی دعا میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button