مقبوضہ جموں و کشمیر

وزیر اعظم کا ملکی دفاع اور قومی مفاد کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد 28مئی (کے ایم ایس)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ملک کے دفاع ، سلامتی اور قومی مفادکے لیے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پیغام میں قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے جب 1998میں پاکستان نے اپنی آزادی ، خودمختاری اور دفاع پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر قسم کے دبائو اور ترغیب کو مستردکرتے ہوئے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنادیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم ماضی کی تمام حکومتوں ، مسلح افواج ، سائنسدانوں ، انجینئرز، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ایٹمی پروگرام سے وابستہ افراد سمیت ان تمام لوگوں کا احترام کرتی ہے جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم کے ہیرو ہیں۔شہباز شریف نے سعودی عرب سمیت تمام برادر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے معاشی پابندیوں کے دوران پاکستان کا ساتھ دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ایک قوم کے طور پر مالی خودمختاری اور یوم تکبیر کی خود انحصاری کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button