مقبوضہ جموں و کشمیر

دارالخیر میرواعظ منزل کا آتشزدگی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

darul

سرینگر 28مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںدارالخیر میرواعظ منزل نے گزشتہ دنوںڈلگیٹ نہروپارک اوررونی محلہ جھیل ڈل سرینگر میں آتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں ایک 9سالہ بچی کے جھلس کر جاں بحق ہونے اور کئی مکانات کے نذر آتش ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دارالخیر میرواعظ منزل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بچی کے لواحقین اور آگ سے متاثرہ خاندانوںکے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کی فوری بحالی اور باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بیان میں کہاگیا کہ دارالخیر میرواعظ منزل کا ایک وفد مفتی غلام رسول سامون کی سربراہی میں رونی محلہ جھیل ڈل میں گیا اور متاثرین میں بنیادی ضروریات کی اشیاء تقسیم کیں۔ دارالخیر میرواعظ منزل نے کہا کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ دارالخیر اپنے قیام کی مدت سے لیکر آج تک برابر اپنے مخلصین کی مالی اور جنسی معاونت سے قدرتی آفات میں بلا امتیاز مذہب و ملت متاثرین کی حتی المقدور امداد اور بحالی کیلئے اپنی کوششیں کررہاہے ۔اس ضمن میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button