مقبوضہ جموں و کشمیر

مسلمانوں کو ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ایک ملت بننے کی ضرورت ہے

ترکش نژاد جرمن عالم دین کا مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Turkish scholar visits Jamia Masjid in IIOJK

سری نگر:ترکش نژاد ممتاز جرمن عالم دین شیخ اشرف آفندی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے قصبے اسلام آباد کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کشمیریوں کی استقامت اور عزم وہمت کو سراہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیخ اشرف آفندی کا خطاب سننے کیلئے خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد پہنچنے ۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک ملت بننے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مصائب و مشکلات نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، غزہ ہو یا کہیں اور مسلمان مصائب کے ایک ناقابل تصور دور سے گزر رہے ہیں،ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو چھوڑ دیا ہے اور یہی ہماری مشکلات کی بنیادی وجہ ہے ۔
شیخ اشرف آفندی نے کہا کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات سے بھی آگاہ ہیں ، میں آپ (کشمیریوں) کے صبرو استقامت کو بھی سلام کرتا ہوں، اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button