مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کی سزا غیر قانونی ہے ، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے: چینی دانشور

بیجنگ31مئی (کے ایم ایس)ممتاز چینی اسکالر چینگ ژی ژونگ نے کہاہے کہ ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنانا غیر قانونی ہے اس لیے انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر جیل سے رہا کیا جانا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ساتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا ء کے وزیٹنگ پروفیسر چینگ ژی ژونگ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیرسالہا سال سے بھارت کی خونی حکمرانی میںہے اور کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں۔ یاسین ملک حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی قومی تحریک کے رہنما ہیں،ان کی جدوجہد جائز ہے اور کشمیری عوام ان کے ساتھ ہیں، اس لیے وہ مکمل طور پر بے قصور ہیں۔پروفیسر چینگ نے جو چارہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو بھی ہیں ، کہا کہ بھارتی حکام یاسین ملک پر دہشت گردی کا الزام لگاتے ہیں جس سے صحیح اور غلط میں ابہام پیداہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت بھارتی حکام نے بڑی تعداد میں نہتے کشمیریوں کو گرفتار ، نظربند اور قتل کیا ہے، کشمیری خواتین کی عصمت دری کی ، مقبوضہ جموں وکشمیر کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی پر عمل کیا اور گھنائونے جرائم کا ارتکاب کیا۔یہ ریاستی دہشت گردی ہے اور اس وجہ سے دوسروں کو نہیں بلکہ بھارتی حکام کو سزا دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جو بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی منافقت کو پوری طرح بے نقاب کرتا ہے۔پروفیسر چینگ نے کہا کہ بھارت میں صرف حکمرانوں کے لیے جمہوریت ہے ، عوام کے لیے خاص طور پر کشمیریوں سمیت نسلی اقلیتوں کے لیے نہیں ۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کوعمر قید کی سزادینے کی ملکر مذمت کریں اور بھارتی حکام کو انہیں فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے پر مجبور کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button