بھارت

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی بھارتی آئین پر حملہ ہے ، سی پی آئی ایم

جموں: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے لیڈر پرکاش کرات نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کااپنا وعدہ پورا کرنے پر زوردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرکاش کرات نے جموں میں پارٹی کی 13ویں ریاستی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت کو کمزور کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اگست 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کو بھارتی آئین پر حملہ قرار دیا۔انہوں نے زور دیا کہ جمہوریت اورکشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی ناگزیر ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button