مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام:این آئی اے کی عدالت نے آزادی پسند کارکن کو اشتہاری قراردیدیا
سرینگر07 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے ضلع بڈگام میں آزادی پسند کارکن کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں اسے اشتہاری قراردیدیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ آزادی پسند کارکن عاقب احمد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت درج ایک جھوٹے مقدمے میں پولیس کی طرف سے دائر کی گئی فرد جرم پر این آئی اے کی عدالت نے آزادی پسند کارکن کو اشتہاری قراردیا۔پولیس ترجمان نے عدالت بتایا کہ عاقب کو 3اکتوبر تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی اطلاع دینے کیلئے نمایاں مقامات پر نوٹس چسپاں کیے گئے تھے ۔